دنیا کا مہنگا ترین پانی پینے والی نیتا امبانی کے پانی کی قیمت اور اس کی خصوصیت

دنیا کا مہنگا ترین پانی پینے والی نیتا امبانی کے پانی کی قیمت اور اس کی خصوصیت

2015 کے ائی پی ایل میچز میں ایک خاتون کے پانی پینے کی اس تصویر نے دنیا میں اس وقت ہلچل مچا دی جب یہ حقیقت سامنے ائی کہ یہ خاتون دنیا کا مہنگا ترین پانی پی رہی ہیں لیکن یہ خاتون کون تھی اور اس پانی میں ایسی کیا بات تھی کہ اس تصویر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی...

دنیا کے 9 نمبر پر اور ایشیا کے سب سے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی کی تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ نیتا امبانی دنیا کا مہنگا ترین پانی پی رہی ہیں جس کی قیمت 60 ہزار ڈالر یعنی کہ پاکستانی -/16686078 روپے بنتے ہیں لیکن اس پانی میں اخر ایسی کیا بات ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے اور اسے دنیا کا مہنگا ترین پانی کہا جاتا ہے...

اس پانی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پانی میں 24 کیرٹ خالص گولڈ کے ذرات موجود ہوتے ہیں جس سے اس پانی کے پینے والے کی جلد تر و تازہ رہتی ہے اور وہ اپنی عمر سے بہت کم عمر کا محسوس ہوتا ہے اور یہ اپنے پانی پینے والے کو بہت عرصے تک جوان دکھنے میں مدد کرتا ہے...

یہی نہیں بلکہ اس پانی کو ڈس بوتل میں محفوظ کیا جاتا ہے وہ بوتل بھی نہایت مہنگی ہے جو کہ دنیا کے ایک مشہور ڈیزائنر Fernando Altamirano نے ڈیزائن کی ہے

Comments